بدھ کے روز وسطی پیرس کے مصروف علاقے ’لیٹن کوارٹر‘ کی ایک گلی میں دھماکے سے تقریباً 30 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد جائے وقوع پر لگنے والی کے نتیجے میں ایک عمارت کا اگلا حصہ منہدم ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ امدادی کارکن دو لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں جن کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
Huge explosion rocks Paris! #Paris pic.twitter.com/E43CyLjpMt
— Paul Golding (@GoldingBF) June 21, 2023
عینی شاہدین نے ایک زوردار دھماکے اور اس کے نتیجے میں بلند ہوتے آگ کے بڑے گولے کے بارے میں بتایا۔
مقامی پولیس کے مطابق کم از کم 29 افراد زخمی ہوئے، جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔
پیرس کے پراسیکیوٹر دفتر نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے۔
مقامی ڈپٹی میئر ایڈورڈ سیول نےاس بارے میں اپنی ٹویٹر پوسٹ میں گیس کے دھماکے کا حوالہ دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
علاقے میں موجود امریکن اکیڈمی کے نیچے ایک کھانے کی دکان پر موجود عینی شاہد رحمن اولیور کے مطابق ’دکان دھماکے سے لرز اٹھی، یہ بم دھماکے کی طرح محسوس ہوا۔‘
موسم گرما کے اوائل میں اس علاقے میں سیاح اور غیر ملکی طلباء کثرت سے آتے ہیں لیکن فوری طور پر اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ لاپتہ یا زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔
پیرس کے پراسیکیوٹر لارے بیکاؤ نے بیان دیا کہ ابتدائی اشارے یہ ہیں کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا تھا۔ تفتیش کار اس بات کا جائزہ لیں گے کہ آیا عمارت کے اندر ضوابط کی کوئی خلاف ورزی تھی یا کسی فرد نے مناسب دیکھ بھال کے بغیر کوئی قدم اٹھایا۔
لیٹن کوارٹر کئی سال سے غیر ملکی اور فرانسیسی مصنفین اور دیگر فنکاروں کے مرکز کے طور پر مشہور ہے۔