پاکستانی نوجوان سے شادی کی غرض سے اکتوبر میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جمعرات کو ایک عمارت کی پارکنگ میں دھرنا دینے آئیں تاہم بعد میں وہ اچانک وہاں سے چلی گئیں۔
نیو یارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کے مطابق وہ 11 اکتوبر کو امریکہ سے کراچی آئی تھیں جہاں انہوں نے 19 سالہ ندال میمن سے ان کی شادی ہونی تھی تاہم نوجوان کے والدین نے انکار کر دیا۔
اونیجا اینڈریو رابنس پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
وہ جمعرات کو کراچی کے علاقے گارڈن میں قائم ایک عمارت کے پارکنگ ایریا میں دھرنا دینے آئیں تاہم کچھ لمحوں بعد ہی وہ وہاں سے ایک گاڑی میں روانہ ہو گئیں۔
اس حوالے پولیس کا کہنا ہے کہ ’خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگوائی اور چلی گئیں۔ ہمیں نہیں معلوم امریکی خاتون کہاں گئی ہیں تاہم پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا بھی کیا۔‘
اس سے قبل امریکی خاتون انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ وہ 11 اکتوبر سے پاکستان کے شہر کراچی میں ہیں جہاں انہوں نے ایک مہنگا ہوٹل ایکسپلور کیا تاہم انہوں نے اپنے اور احمد ندال کے تعلقات پر بات نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ’راز رکھنا چاہتی‘ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرا مطالبہ یہ ہے کہ تمام اخبارات میں یہ خبر شائع کی جائے کے مجھے کل یا ایک ہفتے کے اندر 50 ہزار دیے جائیں۔ مجھے یہاں کے لوگوں اور رش سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ان سب کی عادی ہوں۔
’میں پارکنگ ایریا میں سکون سے ہوں، گھر کا بنا ہوا کھانا کھا رہی ہوں۔ میں پیسہ لے کر یہاں سے دبئی جاؤں گی۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کے بچوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میں ان کی پرورش کر چکی ہوں۔ وہ جوان ہیں میں ان کو اپنے ساتھ دبئی لے جاؤں گی۔‘
اونیجا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پویس تعینات کی گئی ہے جبکہ 11 فروری کو ان کے ویزہ کی معیاد ختم ہو جائے گی۔
اس سے قبل کراچی ایئر پورٹ پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ ’اونیجا اینڈریو رابنس کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوئی تھی اور یہ تعلق آن لائن قائم ہوا تھا۔‘
بیان کے مطابق ’نوجوان امریکی خاتون سے شادی کے لیے راضی تھا مگر گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔‘
امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں رہیں تاہم بعد میں ان کا ٹکٹ اور وزٹ ویزے کی مدت ختم ہونے پر اے ایس ایف نے امریکی خاتون کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
ایئرپورٹ پولیس کے مطابق ’ایک این جی او نے خاتون کی امریکہ واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی جبکہ امریکی قونصل خانے کی دو رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی اور خاتون سے بات چیت کی تاکہ انہیں امریکہ بھیجنے پر آمادہ کیا جا سکے۔ تاہم خاتون واپس جانے سے مسلسل انکار کرتی رہیں۔
پولیس کے مطابق ’امریکی قونصل خانے کی ٹیم کا کہنا تھا کہ خاتون کو واپس بھیجنے کے لیے زبردستی نہیں کر سکتے۔