وزیراعظم آفس نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال توسیع کی ہے اور اس توسیع کے بعد وہ دوسرے آرمی چیف ہو گئے ہیں جن کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی ہے۔
جنرل باجوہ نے 29 نومبر 2016 کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور اس سال نومبر میں ان کی تین سالہ مدت ملازمت ختم ہونا تھی مگر اب توسیع کے بعد وہ نومبر 2022 تک آرمی چیف رہیں گے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ دسویں آرمی چیف ہیں اور وہ 29 نومبر 2016 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
جنرل باجوہ نے 1980 میں فوج میں کمیشن لیا تھا اور وہ نواز شریف کے دور میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جگہ پر آرمی چیف بننے سے پہلے دسویں کور کے فیلڈ کمانڈر تھے۔
یاد رہے کہ اس کور کے ذمے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی کی صورتِ حال پر نظر رکھنا ہوتی ہے۔
جنرل باجوہ کو ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پاکستان کی سول حکومت کی تاریخ میں دوسری مرتبہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ توسیع جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ملی تھی۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر انڈپینڈنٹ اردو کے ایڈیٹر ہارون رشید کا تجزیہ دیکھیے
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی یہ موضوع ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
صحافی غریدہ فاروقی نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا ہے کہ 2023 کے انتخابات سے ایک برس پہلے 2022 میں جنرل جاوید باجوہ کے عہدے میں توسیع ختم ہو گی۔
COAS General Qamar Javed Bajwa gets extension of three (03) years till November 2022.
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 19, 2019
General Elections in Pakistan will be held in 2023. pic.twitter.com/7T3p850BTw
بھارتی صحافی ادتیا راج کول نے خبر پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کا حکم نامہ جی ایچ کیو میں لکھا گیا جبکہ اس پر دستخط وزیراعظم عمران خان نے کیے۔
صحافی طلعت حسین نے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ کیا پاکستان کی سیاست، احتساب، خارجہ پالیسی اور دفاعی چیلنجز صرف ایک توسیع تک ہی رہ گئی ہے۔ طلعت حسین نے فیصلے کو برا اور سیاسی فیصلہ کہا ہے۔
اس توسیع سے کون کون متاثر ہوا؟
سنیارٹی کے مطابق فہرست میں پہلے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار ہیں جو اس وقت سٹریٹجک کمانڈ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اس سے قبل وہ ڈی جی ملٹری انٹیلیجنس کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں اور بھارت میں بطور ملٹری اتاشی کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں۔
دوسرے نمبر پر نہایت ہی اہم عہدے پر فائز موجودہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ہیں۔ اس سے قبل وہ کمانڈر ٹین کور راولپنڈی بھی رہ چکے ہیں۔ تیسرے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی اور چوتھے نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کور کمانڈر ملتان ہیں۔
اعلیٰ عسکری ذرائع کے مطابق پہلے چار جرنیلوں میں سے ایک تو چئیرمین جوائنٹ چیف بن جائیں گے جبکہ باقی تین جنرلز فوج کے کلچر کے مطابق یا تو قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لیں گے یا اپنی مرضی کے مطابق اپنی ٹرم پوری کریں گے۔