پولیس اور احمدی برادری کے ترجمان کے مطابق جمعے کے روز کراچی میں ایک ہجوم نے پاکستان کی احمدی اقلیتی برادری کی عبادت گاہ پر حملہ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
کراچی کے صدر علاقے کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد صفدر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے روئٹرز کو بتایا کہ ہجوم کو بعد میں منتشر کر دیا گیا، اور عمارت کے اندر پھنسے 15 افراد کو بچا لیا گیا۔
احمدی برادری کے ترجمان عامر محمود نے روئٹرز کو بتایا کہ 100-200 افراد کے ہجوم نے گاڑیوں کی ایک ورکشاپ کے 47 سالہ مالک کو اینٹوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 30 افراد عمارت کے اندر پھنس گئے تھے۔
پاکستان میں ماضی میں بھی احمدیوں کے خلاف تشدد کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔