فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں آج پاکستان کا مقابلہ سعودی عرب سے ہوگا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قومی فٹ بال ٹیم الاحسا میں پریکٹس کرتی رہی ہے۔ وہ دوسرے راؤنڈ کا اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف کھیلیں گے۔‘

پاکستانی فٹ بال ٹیم 13 نومبر 2023 کو سعودی عرب کے حلاف فٹ بال کوالیفائر میچ سے قبل پریکٹس کر رہی ہے (پاکستان فٹبال فیڈریشن انسٹاگرام)

دو دہائیوں میں پہلی بار گروپ سٹیج تک پہنچنے میں کامیاب ہونے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کے کوالیفائر مرحلے میں جمعرات کو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ میچ کھیل کر ایک ایک تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔

گذشتہ ماہ اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کوالیفائر جیت لیا تھا۔

اس فتح نے پاکستان کو اگلے سٹیج پر پہنچا دیا جہاں وہ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کے گروپ جی میں سعودی عرب، تاجکستان اور اردن جیسی فٹ بال ٹیموں کا سامنا کرے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مجموعی طور پر 36 فٹ بال ٹیموں کو نو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ہر ایک میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر گروپ کی فاتح اور رنر اپ ٹیمیں ورلڈ کپ کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچیں گی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قومی فٹ بال ٹیم الاحسا میں پریکٹس کرتی رہی ہے۔ وہ دوسرے راؤنڈ کا اپنا پہلا میچ 16 نومبر کو سعودی عرب کے خلاف کھیلیں گے۔‘

جمعرات کو ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ پاکستان کے لیے مشکل ہونے کی توقع ہے کیوں کہ سعودی عرب پہلے ہی قطر میں منعقد ہونے والے آخری ورلڈ کپ میں کھیل چکا ہے۔

انہوں نے ارجنٹائن کے خلاف ایک شاندار فتح بھی حاصل کی جس نے بالآخر ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال