ایل جی نے ’گھریلو کام کاج کے لیے‘ نیا روبوٹ متعارف کروا دیا

اس روبوٹ کی دو ٹانگیں ہیں جن کے نیچے پہیے ہیں تاکہ وہ اپنے مالک کے پیچھے چل سکے اور کام انجام دے سکے۔

ایل جی کے نئے ’اے آئی ایجنٹ‘ کا مقصد ایمازون کے الیکسا اور دیگر کی طرف سے پیش کردہ سمارٹ ہب جیسا کام کرنا ہے (ایل جی)

ایل جی کمپنی نے ایک نیا روبوٹ متعارف کروایا ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ ’گھریلو مشقت‘ ختم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

اس روبوٹ کی دو ٹانگیں ہیں جن کے نیچے پہیے ہیں تاکہ وہ اپنے مالک کے پیچھے چل سکے اور کام انجام دے سکے۔

کمپنی نے اپنے اعلان میں کہا کہ ’یہ ٹانگوں کے جوڑوں کے ذریعے ممکن ہونے والی حرکات کے ذریعے جذبات کا اظہار کر سکے گا۔‘

ایل جی کے نئے ’اے آئی ایجنٹ‘ کا مقصد ایمازون کے الیکسا اور دیگر کی طرف سے پیش کردہ سمارٹ ہب جیسا کام کرنا ہے۔

ایل جی نے دعویٰ کیا ہے کہ چونکہ یہ گھومنے پھرنے کے قابل ہے اس لیے وہ سیاق و سباق کو سمجھنے اور صارفین کی بہتر مدد کرنے کے لیے اپنی امیج ریکگنیشن اور دیگر مصنوعی ذہانت کے ٹولز بھی استعمال کرسکتا ہے۔

یہ نئی مشین بہت سی سمارٹ ہوم مصنوعات میں سے ایک ہے جس کی نمائش اس سال کے کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ای ایس) کے دوران کی جائے گی، جو ہر سال کے آغاز میں لاس ویگاس میں منعقد ہوتا ہے۔

ایل جی نے لانچ سے قبل خود متعدد مصنوعات متعارف کروائی ہیں، جن میں ٹی وی اور سپیکر کا ہائبرڈ بھی شامل ہے جس میں شفاف ایل ای ڈی سکرین بھی شامل ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اے آئی ایجنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایل جی نے متعدد ٹیکنالوجیوں کی نشاندہی کی جو پہلے سے ہی بہت سارے سمارٹ ہوم آلات میں موجود ہیں۔

مثال کے طور پر، یہ نمی اور درجہ حرارت کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرسکتا ہے یا پالتو جانوروں کی نگرانی کے لیے کیمرے استعمال کرسکتا ہے۔

تاہم اپنے پہیوں اور ٹانگوں کی وجہ سے یہ گھر کے ارد گرد بھی گھوم سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی اندر نہیں ہے تو یہ ’گھر میں خود مختار طریقے سے گشت‘ کرسکتا ہے۔ اسی طرح اگر باہر سے کوئی آئے تو یہ لوگوں کو خبردار کر سکتا ہے اور حتیٰ کہ غیر استعمال شدہ آلات کو بھی بند کر سکتا ہے۔

ایل جی نے نہ صرف یہ کہا کہ یہ ٹیکنالوجی سمارٹ ہوم مارکیٹ میں ایک نئی پروڈکٹ ہے بلکہ اس کا مقصد ’صارفین کی گھریلو کام کے بوجھ سے جان چھڑانا بھی تھا۔‘

ایل جی الیکٹرانکس ہوم اپلائنس اینڈ ایئر سلوشن کمپنی کے صدر لیو جے چیول نے ایک بیان میں کہا: ’ہمارا سمارٹ ہوم اے آئی ایجنٹ جدید ترین خودمختار نقل و حرکت اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کو جدید مواصلاتی صلاحیتوں اور خدمات کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ صارفین کی گھریلو کاموں سے جان چھڑوانے میں مدد مل سکے۔‘

روبوٹکس کے حامیوں نے کئی بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کی مصنوعات بالآخر گھر کے کام سے لوگوں کی جان چھڑوانے کے قابل ہو جائیں گی۔ ایلون مسک نے کہا ہے کہ آنے والا ٹیسلا بوٹ ’لاکھوں‘ لوگوں کی مدد کرے گا، لیکن ابھی تک اسے مناسب انداز میں متعارف نہیں کروایا گیا۔

مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی