مشہور شخصیات ایکس چھوڑ کر بلوسکائی پر کیوں جا رہی ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ایک ہفتے کے دوران تقریباً 10 لاکھ صارفین نے بلوسکائی پر اکاؤنٹ بنایا ہے – لیکن یہ ہے کیا؟

12 نومبر 2024 کی اس تصویر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلوسکائی کا لوگو دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد ایک ہفتے کے دوران تقریباً 10 لاکھ صارفین نے بلوسکائی پر اکاؤنٹ بنایا ہے – لیکن یہ ہے کیا؟

بلوسکائی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ تقریباً اسی طرح بات چیت کر سکتے ہیں جیسے وہ ایکس پر کرتے ہیں، جب کہ پوسٹس شیئر کرنا، جواب دینا اور ایک عمودی یوزر انٹرفیس پر پیغامات بھیجنا بھی اس میں شامل ہے۔

یہ شاید حیران کن نہیں ہے کہ یہ پلیٹ فارم ٹوئٹر، جسے اب ایکس کہا جاتا ہے، سے ہی نکلا، جب اس کے چیف ایگزیکٹو جیک ڈورسی نے 2019 میں اعلان کیا کہ ان کی کمپنی ڈیویلپرز کو ’سوشل میڈیا کے لیے کھلا اور غیرمركزی معیار‘ تخلیق کرنے کے لیے فنڈ فراہم کرے گی۔

بلوسکائی کو باضابطہ طور پر 2021 میں ایک آزاد پلیٹ فارم کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اور اب یہ ان لوگوں میں مقبول ہو رہا ہے، جو ایکس پر نہیں رہنا چاہتے۔

بلوسکائی، ایکس سے کیسے مختلف ہے؟

ایکس کے مقابلے میں بلوسکائی، صارفین کو اپنے سوشل میڈیا تجربے پر زیادہ کنٹرول فراہم کرتا ہے۔

اس میں آپ کو اختیار حاصل ہو گا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق مواد کے لیے الگورتھم منتخب کر سکتے ہیں، جو آپ کے تجربے کو بہتر بناتا ہے اور اپنی مرضی کے مطابق فیڈ بنانے میں مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر باہمی فالوورز کے لیے فیڈ، بلی کی تصاویر کے لیے فیڈ یا آپ کی خصوصی دلچسپی کے لیے کوئی فیڈ۔

اس پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد روایتی ماسٹر الگورتھم کو تبدیل کرنا ہے، جسے ایک ہی کمپنی کنٹرول کرتی ہے، جس کے ساتھ ایک کھلا اور متنوع مارکیٹ پلیس الگورتھم بھی شامل ہو۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایکس کی ویری فکیشن (تصدیق) کے فیچر پر بھی بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی، کیونکہ اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ آپ ایک بلیو ٹِک خرید سکیں، جو پہلے کسی مستند اکاؤنٹ کی نشانی ہوتا تھا۔

بلوسکائی صارفین کو ڈومینز (ویب سائٹ ایڈریس) کو اپنے ہینڈل کے طور پر رکھنے کی اجازت دیتا ہے، جو اس کا اندازہ ہے کہ صحافیوں، کھلاڑیوں اور عوامی شخصیات کے لیے تصدیق کے آلے کے طور پر کام کرسکتا ہے، جن کے ہینڈل میں کمپنی کی ویب سائٹ شامل ہے۔

ایک طرف ایکس صارف کے تجربے کو ڈی ریگولیٹ کرتا نظر آتا ہے، حال ہی میں اس نے بلاک فنکشن میں تبدیلی کرتے ہوئے صارفین کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ ان پبلک اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھ سکیں، جنہوں نے انہیں بلاک کر رکھا ہے، وہیں دوسری جانب بلوسکائی اپنے ’اینٹی ٹاکسیسٹی‘ فیچرز کو فخر کے ساتھ پیش کرتا ہے۔

ان میں صارفین کو بااختیار بنانا شامل ہے کہ وہ اپنی اصل پوسٹ کو کسی اور کے الفاظ (quote) پر مشتمل پوسٹ سے الگ کریں اور ناپسندیدہ بات چیت کو روکیں۔

لوگ بلوسکائی پر کیوں اکاؤنٹ بنا رہے ہیں؟

اگر ایلون مسک کی جانب سے ایکس کا کنٹرول سنبھالنے پر لوگوں میں بے چینی پیدا ہوئی تو 2024 کی امریکی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے ان کے پلیٹ فارم کے استعمال، جس پر ان کے 20 کروڑ 50 لاکھ فالوورز ہیں، نے بہت سے لوگوں کے لیے اس احساس کو مزید بڑھا دیا۔

2022 کے آخر میں جب سے ایلون مسک نے ویب سائٹ کا کنٹرول سنبھالا ہے، تب سے ایکس اور مسک دونوں کی جانچ پڑتال بڑھ گئی ہے۔ ارب پتی ایلون مسک خود متعدد مواقع پر گمراہ کن مواد اور ایسے اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک نظر آئے، جو غلط معلومات پھیلانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ساؤتھ پورٹ میں چاقو کے وار سے تین لڑکیوں کے قتل کے واقعے کے بعد انہوں نے برطانیہ میں امیگریشن مخالف مظاہروں اور بدنظمی سے متعلق متعدد تصاویر اور میمز پوسٹ کیں۔

ایکس کے صارفین نے بھی ’بوٹس‘ میں اضافے کی شکایت کی ہے، جس کی وجہ سے اس ویب سائٹ کا استعمال مشکل ہو گیا ہے اور کمنٹس کے حصے اکثر مصنوعی ذہانت کی فضول باتوں سے بھرے رہتے ہیں۔

متعدد ارکان پارلیمنٹ پہلے ہی بلوسکائی پر جا چکے ہیں، جن میں وزیر تحفظ جیس فلپس، لبرل ڈیموکریٹک ٹیکنالوجی کی ترجمان لیلا موران اور مدر آف دی ہاؤس ڈیان ایبٹ شامل ہیں۔

کتنے صارفین نے بلوسکائی پر اکاؤنٹ بنائے؟

13 نومبر کو، بلوسکائی نے اعلان کیا کہ اس کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔

اس پلیٹ فارم نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کے بعد ایک ہفتے میں دس لاکھ صارفین نے اکاؤنٹ بنائے ہیں۔

کون کون بلوسکائی پر چلا گیا؟

امریکی اداکارہ جیمی لی کرٹِس نے ایکس چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے ایک سکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں یہ تصدیق کی گئی کہ انہوں نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا ہے اور یہ پوسٹ انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

انہیں بلوسکائی پر 29 ہزار سے زائد فالوورز کے ساتھ تلاش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں ایکس سے اپنی روانگی کے بارے میں پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا: ’ہمیں ایکس کی ضرورت نہیں۔ (#WeDontNeedX)

ٹی وی میزبان اور نیچرلسٹ کرس پیکھم، آئرش کامیڈین دارا او برائن اور کاؤنٹ ڈاؤن سٹار سوزی ڈینٹ بھی بلوسکائی کے صارفین میں شامل ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی