بھارت کا زیر انتظام کشمیر: جنازے میں عمران خان کے نعرے

بھارتی سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسند نوجوانوں کے جنازوں میں پاکستان خصوصاً پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کی گذشتہ سال خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے جنوبی علاقوں کے نوجوانوں میں ’عسکریت پسندی‘ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق چھ ماہ سے بھارتی سکیورٹی فورسز نے نوجوانوں سے بے جا تفتیش اور بلاامتیاز گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے ردعمل میں نوجوان ’ہتھیار اٹھا‘ رہے ہیں۔

بھارتی سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے ’عسکریت پسند‘ نوجوانوں کے جنازوں میں پاکستان خصوصاً پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

ایسے ہی نعرے اور پاکستانی جھنڈے میں لپٹی میت کے مناظر جنوبی کشمیر کے ضلعے کُلگام میں دیکھنے کو آئے جب ایک عسکریت پسند شاہد احمد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

وہ 20 روز قبل گھر سے چلے گئے تھے اور پیر 27 جنوری کو بھارتی سکیورٹی فورسز کے مطابق اننت ناگ ضلع میں ایک جھڑپ کے دوران مارے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

برف باری کے باوجود سینکڑوں مردوں اور خواتین نے ان کے جنازے میں شرکت کی۔

جنازے میں شریک ایک نقاب پوش کشمیری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ شاہد احمد نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی بار بار تفتیش اور حراست سے ’مجبور‘ ہو کر ہتھیار اٹھائے۔

ایک اور نقاب پوش نوجوان نے کہا: ’رات کو فوج کے چھاپوں کی وجہ سے ہم ڈرے ہوئے ہیں، سہمے ہوئے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا