نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
بدھ کو نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 292 رنز بنائے، جواب میں پاکستانی ٹیم 208 رنز بنا سکی۔
پاکستان کا ٹاپ اور مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا اور لوئر آرڈر میں فہیم اشرف 73 جب کہ کنکشن سب نسیم شاہ 51 رنز بنا سکے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
نیوزی لینڈ کے بین سیئر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میچل ہئے نے 99 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گذشتہ میچ میں نصف سینچری سکور کرنے والے محمد عباس نے 41 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم اور محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیپیئر میں کھیلے جانے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔
پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 344 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 271 پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پانچ اپریل کو موائنگنوئی میں کھیلا جائے گا۔
ایک روزہ سیریز سے قبل ٹی 20 سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار ایک سے شکست دی تھی۔