معروف ترک ڈرامے دیریلیش ارطغرل میں اطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار انگن التن دزیتن نے پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو ملنے والی پذیرائی اور پاکستان میں ارطغرل غازی کی مقبولیت پر پاکستان کی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے ویڈیو پیغام میں انگن التن دزیتن نے اردو زبان میں بھی پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس آپ (پاکستانیوں) کی ناقابل یقین محبت اور پذیرائی شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انگن التن دزیتن نے مزید کہا کہ : ’سلامت رہیں بہنو اور بھائیو، سلامت رہو پاکستان۔‘
ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی دنیا کے کئی ممالک میں مقبول ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی فرمائش پر اس ڈرامے کو اردو ڈبنگ کے ساتھ سرکاری ٹی وی یعنی پی ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے۔
پی ٹی وی پر اس ڈرامے کا آغاز رمضان کے مہینے میں کیا گیا اور پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اس ڈرامے کی اقساط کو اپ لوڈ بھی کیا جا رہا ہے۔
اب تک 29 اقساط نشر کی جا چکی ہیں اور پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر ہر قسط کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر اب تک اس ڈرامے کی 29 اقساط کو مجموعی طور پر 32 کروڑ سے زائد ویوز مل چکے ہیں جبکہ اس چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد بھی 39 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
Engin Altan Düzyatan, the acclaimed Turkish actor who plays the role of #ErtugrulGhazi sends Pakistani fans of #ErtugrulUrduPTV a special message on the occasion of #EidUlFitr #TRTErtugrulByPTV #EidAlFitr #عيد_مبارك #eidmubarak2020 pic.twitter.com/u5VFM9jxPP
— PTV Sports (@PTVSp0rts) May 24, 2020
یاد رہے انگن التن دزیتن سے قبل اس ڈرامے میں دوان الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جاوید جیتن گنیر بھی انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے پاکستانی عوام کا شکریہ اور پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈرامے میں بامسی الپ، حلیمہ سلطان، ترگت الپ اور گوکچے یعنی روشنی کا کردار ادا کرنے والے اداکار بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔