وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا: ’آٹھ تاریخ کے پشاور کے جلسے کے بجائے نو تاریخ کو صوابی انٹر چینج پر جلسہ کریں گے۔ یہ تمام فیصلہ سازوں کو وارننگ ہے، یہ ہمارا اکٹھ ہو گا، جس میں لائحہ عمل بیان کیا جائے گا اور ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں گی۔‘
جلسہ
پی ٹی آئی رہنما ذوالفقار (زلفی) بخاری نے ٹیلی فون پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’اسلام آباد جلسے کے دوران اور بعد میں جس طرح حکومت نے گرفتاریاں شروع کی ہیں ان کے خلاف جلد ہی ملک بھر میں احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں، کسی کی اجازت ہو یا نہ ہو۔‘