امریکی صدر نے جوابی محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چارج کیے جانے والے 58 فیصد ٹیرف کے جواب میں وہ ان پر 29 فیصد محصول لگانے جا رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ
پاکستانی سفارت خانے کے ایک عہدیدار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ابھی تک امریکی وزارت خارجہ سے کسی قسم کی خبر موصول نہیں ہوئی، وہ اس خبر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی حتمی فیصلہ سامنے آتا ہے، اس سے متعلق مکمل تفصیل فراہم کر دی جائے گی۔