ٹریول ایجنٹ محمد ناظم کے مطابق تمام ایجنٹس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی فرد جو صرف ویزے میں انٹرسٹڈ ہے اور وہ فیملی کے بغیر جانا چاہتا ہے، تو ایسے کسی شخص کو سہولت فراہم نہیں کرنی۔
عمرہ
ایف آئی اے ملتان کے مطابق ’29 ستمبر کو 16 جبکہ 30 ستمبر کو رات گئے آٹھ مسافر عمرہ ویزہ پر ملک سے باہر جا رہے تھے جب ان کی امیگریشن کے دوران حکام کو معلوم ہوا کہ وہ بھیک مانگنے کی غرض سے جا رہے ہیں۔‘