’ماشا اللہ، بہترین‘: سوشل میڈیا پر کریم بینزیما کی عمرہ ادائیگی کی ویڈیو

فٹ بال سٹار نے ایکس پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’ماشا اللہ، سب سے بہترین، الحمداللہ۔‘

مسجد الحرام میں موجود 35 سالہ فٹ بال سٹار نے ایکس پر اپنی ویڈیو شیئر کی (سکریب گریب/ کریم بینزیما/ ایکس)

سعودی عرب کے فٹ بال کلب الاتحاد کے لیے کھیلنے والے فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے عمرہ ادا کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

کریم بینزیما نے حال ہی میں سعودی فٹ بال کلب الاتحاد کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

مسجد الحرام میں موجود 35 سالہ فٹ بال سٹار نے ایکس پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’ماشا اللہ، سب سے بہترین، الحمداللہ۔‘

ایکس پر کریم بینزیما کے 20.5 ملین فالوورز ہیں۔

ریال میڈرڈ کے سابق فارورڈ اور بالن ڈی اوور کے فاتح کریم بینزیما نے موجودہ موسم گرما میں الاتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے سعودی کلب الاتحاد کے ساتھ تین سیزن کا معاہدہ کیا ہے جس کی مالیت سالانہ 215 ملین ڈالر ہے۔

کریم بینزما 2009 میں اولمپک لیونیس سے ریال میڈرڈ میں شامل ہوئے تھے۔ 2018 میں رونالڈو کے یووینٹس جانے کے بعد ان کا شمار کلب کے اہم اٹیکرز میں ہوتا تھا۔

کریم بینزما نے ریال میڈرڈ کے لیے 350 سے زائد گول سکور کیے اور وہ رونالڈو کے بعد کلب کے سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال