پاکستان کے نگران وزیراعظم جمعرات کی شب نجی دورے پر سعودی عرب کے شہر مدینہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مسجد نبوی میں عبادت بھی کی۔
انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست کو ملک کے نگران وزیراعظم کے طور پر کام شروع کیا تھا اور اس کے بعد وہ پہلی مرتبہ سعودی عرب پہنچے ہیں تاہم ان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ ان کا نجی دورہ ہے۔
دولة رئيس الوزراء المؤقت بجمهورية باكستان الإسلامية يزور المسجد النبوي.https://t.co/YwDoTKg3uP#واس_عام pic.twitter.com/8J8fzhv3Yo
— واس العام (@SPAregions) September 27, 2023
مدینہ پہنچنے پر ایئر پورٹ پر مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا اور بعد ازاں وہ مسجد نبوی بھی گئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے روضہ رسول پر حاضری کے علاوہ نوافل بھی ادا کیے جس کے بعد مسجد نبوی سے ملحقہ اسلامی تہذیب کے ایک میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مدینہ میں ’انٹرنیشنل فیئر اینڈ میوزیم میں پیغمبر اسلام کی زندگی اور اسلامی تہذیب‘ سے متعلق آگاہی فراہم کرتا ہے۔
نگران وزیراعظم جمعرات کو عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جائیں گے۔
انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 18 اکتوبر کو نیویارک پہنچے تھے جہاں سے واپسی پر انہوں نے لندن میں بھی قیام کیا اور اب وطن واپسی کے سفر کے دوران وہ سعودی عرب رکے ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کثیر الجہتی گہرے تعلقات ہیں۔ لگ بھگ 25 لاکھ پاکستانی روزگار کے لیے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور زرمبادلہ کی صورت میں جو رقم وہ وطن بھیجتے ہیں اسے ملک کے معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔