نانسوک کی تاریخ بلتستان کے راجاؤں کے دور تک جاتی ہے۔ 1190 سے 1840 کے درمیان یہ گاؤں بلتستان کے حکمرانوں کی پسندیدہ سیرگاہ کے طور پر جانا جاتا تھا۔
بالائی کچورا جھیل کی خوبصورتی دلفریب نظارہ پیش کرتی ہے جبکہ یہاں آنے والوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں میں پیدل سفر، ٹراؤٹ فشنگ اور ہمالیہ کی کوہ پیمائی شامل ہیں۔