گلگت بلتستان کے شہر سکردو سے تقریباً چار گھنٹے کے فاصلے پر واقع ضلع کھرمنگ کے پہاڑوں کے درمیان خوبصورت نظارے پیش کرتی ’خاموش‘ آبشار موجود ہے، جو مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
پہلے لوگوں کو خاموش آبشار کے بارے میں کم ہی پتہ تھا مگر جوں جوں گلگت بلتستان میں سیاحوں کا رش بڑھتا گیا، لوگ اس آبشار کو دیکھے بغیر واپس نہیں جاتے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنے نام کی طرح خاموش آبشار، خاموش تو نہیں بلکہ یہاں ہر طرف شور ہی شور ملتا ہے۔ ایک طرف آبشار کا چمکتا پانی تو دوسری طرف دریائے سندھ کا شور مچاتا پانی یہاں کے درجہ حرارت کو کافی کم رکھتا ہے، جس سے یہاں آئے ہوئے سیاح بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
آبشار کے قریب سر سبز علاقہ موجود ہے اور یہاں آنے والے لوگ سب ہی ماحول کا لطف اٹھاتے نظر آتے ہیں۔
سرگودھا سے آئی ایک خاتون سیاح نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’کہنے کو تو خاموش، خاموش سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن یہاں خاموشی نہیں ہے، یہاں پانی گرنے کی وجہ سے شور ملے گا۔‘
ان کے مطابق: ’یہاں پر مقامی کھانے اور رہنے کا بندوبست ہے، یہ ایک اچھا سیاحتی مقام ہے۔‘