پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق آمنہ بلوچ کی چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع، نوجوانوں کے درمیان روابط، علاقائی انضمام اور سارک کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔