اسلام آباد میں غزہ کے حق میں مظاہرہ: بچوں کا اظہار یکجہتی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کیا گیا، جس میں بچوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کو غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ مرد و خواتین کے علاوہ سکول کے بچے بھی  فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے موجود تھے، جب کہ گھریلو خواتین بھی شریک ہوئیں۔

مظاہرے کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی جارحیت اور حملوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پریس کلب کی عمارت کے سامنے منعقد کیے گئے اس مظاہر کے شرکا نے فلسطینیوں کے حق میں اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

فلسطینی علاقوں پر اسرائیل لے حالیہ حملے سات اکتوبر 2023 میں شروع ہوئے تھے، جن کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ امریکہ کی نئی انتظامیہ نے غزہ جنگ بندی کا سہرا اپنے سر رکھنے کی کوشش کی لیکن اسرائیل نے چند دن بعد ہی اس کی خلاف ورزی کر دی۔

غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز حملوں سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں زخمی اور بے گھر بھی ہوئے۔ دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے حق اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ 

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں بچوں سمیت لوگوں کو فضا میں اڑتے اور بکھرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد مذمتی مظاہروں میں پھر سے شدت پیدا ہو گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس متعلق مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد روکے جانے اور بجلی بند کرنے اور ان پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ امدادی کام روکنا اسرائیل کے غیر انسانی و غیر قانونی رویے کی انتہا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ خطے میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں ہے۔‘

آئی ایس پی آر کے جاری ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 268ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی فورم نے فلسطین کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی شدید مذمت کی۔ فورم نے فلسطین کے عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

حالیہ بمباری کے بعد فلسطین کے صحافی انس الشریف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’یہاں غزہ میں قتل و غارت، بھوک بمباری اور موت ہر لمحہ ہمارا پیچھا کر رہی ہے۔ ہم دن میں ہزار بار مرتے ہیں۔ آج رات کون زندہ رہے گا؟ کوئی نہیں جانتا۔‘

فلسطینی صحافی خلیل ابو الیاس نے فیس بک پر لکھا: ’چند ہی گھنٹے باقی ہیں اور غزہ صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ تم ہمیں صرف جنت میں پاؤ گے۔ خداحافظ اُن سب سے جو تاریخ کے سب سے ظالم 'عرب' کہلائیں گے۔‘

جبکہ غزہ کے صحافی محمد فائق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا: ’الوداع، سب سے مظلوم قوم،‘ ’کچھ گھنٹے اور غزہ کی پٹی مسلسل قبضے کی بمباری سے مٹ جائے گی۔‘

فلسطینی صحافی خلیل ابو الیاس نے فیس بک پر لکھا: ’چند ہی گھنٹے باقی ہیں اور غزہ صفحۂ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔ تم ہمیں صرف جنت میں پاؤ گے۔ خداحافظ اُن سب سے جو تاریخ کے سب سے ظالم 'عرب' کہلائیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا