ارشد خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نادرا حکام کی جانب سے 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جا رہے جبکہ نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے شواہد پیش نہ کرنے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیے ہیں۔
آئینی بینچ نے پیر کواسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور تبادلہ ہو کر آنے والے ججز کو فوری کام سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔