قطر میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں اتوار کو ارجنٹائن نے دفاعی چیمپیئن فرانس کو پینلٹی شو آؤٹ پر چار کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر 36 سال بعد تیسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ورلڈ کپ فائنل مقررہ اور پھر اضافی وقت میں بھی مقابلہ برابری پر ختم ہوا جس کے بعد فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا، جس میں ارجنٹائن کے مونٹیل کے آخری گول نے ارجنٹائن کو فاتح بنا دیا۔
اس سے قبل میچ کے مقررہ 90 منٹ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے دو دو گول کیے تھے جس کی وجہ سے ان کو اضافی وقت دیا گیا تھا۔
اس کے بعد آدھے گھنٹے پر مشتمل اضافی وقت میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کر کے مجموعی طور پر میچ تین تین گول سے برابر کر دیا تھا۔
سنسنی خیز مقابلے کے بعد بالآخر ورلڈ کپ کے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹی شوٹ آؤٹ دی گئیں جن میں میچ کا فیصلہ ہوا۔
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 18, 2022
میچ کے آغاز پر ارجنٹائن کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے پینالٹی شوٹ پر کیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔
میچ کی دلچسپ بات فرانس کے امباپے کی ہیٹ ٹرک رہی۔ امباپے نے ارجنٹائن کی دو گول کی برتری کو میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل یکے بعد دیگرے دو گول سے ختم کر دی تھی۔
امباپے کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے پر گولڈن بوٹ سے نوازا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ارجنٹائن نے شوٹ آؤٹ تب جیتا جب کنگسلے کومان اور اوریلین چوامنی فرانس کے لیے اپنی اپنی پینلٹی پر گول نہ کر سکے۔
ارجنٹائن کے میسی نے اپنے کریئر میں ورلڈ کپ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس کے باوجود کے فرانس کے مے باپے 56 سالوں میں پہلی بار فائنل میں ہیٹ ٹرک سکور کرنے والے کھلاڑی بنے۔
میسی یقینی طور پر فٹ بال کے اب تک کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں پیلے کے ساتھ شمار کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے وہ کمال دیکھا ہی دیا جو میراڈونا نے ارجنٹائن کے لیے 1986 میں ورلڈ کپ جیت کے دکھایا تھا۔