قطر کی کتارا مسجد میں جوں ہی موذن نے آذان دینا شروع کی، ارجنٹینا کی فٹ بال مداح ماریہ راڈریگز نے بے اختیار ویڈیو سے منظرکشی شروع کردی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کی مداح کو مشرق وسطیٰ میں مذہبی اقدار میں خاصی دلچسپی ہے اور وہ دورہٗ قطر کے دوران کتارا مسج کو دیکھنے کا خاصا شوق رکھتی تھیں۔
انہوں نے کہا: ’جب ہم نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ قطر آنے کا فیصلہ کیا تو ہم مختلف مساجد اور مذاہب کے بارے میں جاننے کے لیے بہت پرجوش تھے۔ میں جب میں پہلی بار مسجد میں آئی تو میں نے بہت سکون اور تحفظ کا احساس پایا۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے د وران فٹ بال شائقین نے مساجد، جس میں کتارا مسجد بھی شامل ہے، کا رخ کیا تاکہ اسلام اور فن تعمیر کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں۔
قطری گیسٹ سینٹر کے ساتھ منسلک کینیڈین رضاکار سادات انور نے کہا، ’بہت سے شائقین قطری ثقافت کا تجربہ کرنے کے لیے فٹ بال سے وقت نکال رہے ہیں اور ہمارے یہاں نیلی مسجد یا کتارا مسجد میں بہت سے زائرین موجود تھے۔‘
فٹ بال شائقین جب ان مساجد کا رخ کرتے ہیں تو نماز ادا کرنے والے لوگوں اور مؤذن کی نماز کے لیے صدا لگاتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز لیتے ہیں جبکہ دوسرے کچھ رضاکاروں سے باتیں کرتے ہیں جو انہیں مسجد کے بارے میں اور لوگ نماز ادا کرنے کے بارے میں پس منظر فراہم کرتے ہی