کینیڈا کی نوجوان کھلاڑی بیانکا اینڈریسکو نے ٹینس سٹار سرینا ولیمز کو یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست دے کر پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
19 سالہ اینڈریسکو نے ہفتے کی شب میچ کے شروع میں ہی اپنی برتری قائم کر لی تھی۔
وہ ایک سیٹ اور دو بریکس کے ذریعے آگے بڑھیں اور پھر امریکی حریف کی برتری ختم کرتے ہوئے چیمپئین شپ فائنل میں چھ ۔ تین اور سات ۔ پانچ سے کامیابی حاصل کی۔
1968 سے قائم اوپن ایرا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں اینڈریسکو نے پہلی بار یو ایس اوپن میں حصہ لیا تھا اور وہ دنیا پہلی نوجوان خاتون کھلاڑی ہیں جہنوں نے اپنے ڈیبیو پر گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا۔
کینیڈین کھلاڑی کی جیت نے سرینا ولیمز کو 24 ویں گرینڈ سلام سنگلز چیمپئین شپ کے ٹائٹل سے محروم کر دیا۔
یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب ولیمز کو یو ایس اوپن کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بار 2018 کی طرح کوئی تنازع سامنے نہیں آیا جب وہ نومی اوساکا سے شکست کھاتے ہوئے چیئر امپائر سے الجھ پڑی تھیں۔
دو سال قبل بچے کو جنم دینے کے بعد کورٹ میں واپسی کرنے والی سرینا ولیمز سات ٹورنامنٹس میں سے چار میں رنر اپ رہی ہیں۔
اینڈریسکو نے اُسی طرح کی بڑی سروسز اور بڑی ہٹنگ کا مظاہرہ کیا جو عام طور پر ولیمز کی پہچان ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ولیمز اس بار بھی بہتر نہیں کھیل پائیں اور اہم لمحوں میں تین گیمز کے آخری پوائنٹ پر ڈبل فالٹنگ کا شکار بن گئیں۔
ولیمز دوسرے سیٹ میں پانچ ۔ایک سے برتری حاصل کر چکی تھیں اور فتح کے قریب تھیں یہاں تک کہ وہ 40-30 پر میچ پوائنٹ بھی رکھتی تھیں لیکن انہوں نے 105 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی سروس کا سامنا کرنے کے بعد یہ تمام برتری کھو دی۔
اس نے ولیمز کے لیے چار گیمز رن کا آغاز کیا جس نے اینڈریسکو کو ایک بار پھر بریک کر دیا اور گیم فائیو آل تک پہنچ گئی۔
آرتھر ایش سٹیڈیم میں حاضرین ولیمز کی بھرپور حمایت کر رہے تھے جو حیرت کی بات نہیں تھی، یہاں تک کہ وہ ولیمز کے لیے اتنی زور سے چیخ رہے تھے کہ اینڈریسکو کو ایک موقعے ہر کانوں کو اپنے ہاتھوں سے ڈھانپنا پڑا۔
پھر اچانک بازی پلٹ گئی۔ اینڈریسکو نے سب کچھ سنبھا لیا۔ دوسری جانب ان سے زیادہ تجربہ کار اور کامیاب حریف بہتر کھیل پیش نہیں کر رہی تھیں، خاص طور پر سروس کرتے وقت، ولیمز نے آخری گیم میں چھٹی بار بریک کیا۔
اینڈریسکو نے اپنے مختصر کیریئر میں اب تک صرف چار اہم ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ہے۔
ایک سال قبل اینڈریسکو یو ایس اوپن کے کوالیفائنگ مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ سے ہی باہر ہو گئی تھیں۔
© The Independent