جیسا کہ اِنڈی تھری ہر ہفتے کسی نہ کسی موضوع کو الگ انداز میں آپ کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس مرتبہ ہم نے ’پنڈی بوائز‘ پر بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ویڈیو میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ’پنڈی بوائز‘ کون ہوتے ہیں، کیا ہوتے ہیں اور کیوں ہوتے ہیں۔
’پنڈی بوائز ‘کے حوالے سے جو چیزیں مشہور ہیں ان پر بھی بات کرنے کی کوشش کی ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے اور سمجھتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک ایسے ہی ’پنڈی بوائے‘ سے بھی بات کی گئی ہے جو خود کو پنڈی بوائز کا سفیر مانتے ہیں۔ انہوں نے پنڈی بوائز کے لیے ایک ترانہ بھی گایا ہے۔
’پنڈی بوائز‘ پر مکمل بحث دیکھیے: