سکھر: 2 دہائیوں سے حج اور عمرہ کی تربیت دینے والے عالم دین

قاری عبداللطیف ان دنوں گھنٹہ گھر سکھر کی الفاروق مسجد میں بطور پیش امام خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق عمرہ اور حج کے لیے تربیتی سیشنز کا انتظام دو مختلف مقامات پر کیا جاتا ہے۔

سکھر کی معروف دینی شخصیت قاری عبداللطیف اشرفی گذشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے سکھر میں حج اور عمرے کے عازمین کے لیے مفت تربیتی سیشنز کا انعقاد کر رہے ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں قاری عبداللطیف نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا حج 2002 میں ادا کیا، جس کے بعد ان کے دل میں اس فریضے کی تربیت دینے کا جذبہ پیدا ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ’اس وقت سکھر شہر میں صرف مولانا عبدالمجید ایسی شخصیت تھے جو عمومی طور پر ہر کسی کو بغیر کسی گروہ یا فرقے کی تفریق کے تربیت فراہم کرتے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد 2005 میں میں نے اس خدمت کا آغاز کیا۔‘

قاری عبداللطیف ان دنوں گھنٹہ گھر سکھر کی الفاروق مسجد میں بطور پیش امام خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق عمرہ اور حج کے لیے تربیتی سیشنز کا انتظام دو مختلف مقامات پر کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ ’ابتدا میں ہمارے پاس وسائل محدود تھے، نہ پروجیکٹر تھا نہ لیپ ٹاپ، ہم نے پینا فلیکس پر بیت اللہ، صفا مروہ اور دیگر مقامات کی تصاویر سے رہنمائی کی۔‘

قاری عبداللطیف نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’آج الحمدللہ پروجیکٹر، مستقل سکرین اور جدید سہولیات کے ذریعے تربیت دی جاتی ہے۔‘

ان کا کہنا ہے کہ تربیت صرف مناسک تک محدود نہیں بلکہ زائرین کو حرمین کے آداب، سعودی قوانین اور نظم و ضبط کا شعور بھی دیا جاتا ہے۔

2010 میں حج پر جانے والے محمد عرفان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’میں نے قاری صاحب سے تربیت حاصل کی تھی، وہاں پہنچ کر مجھے بہت آسانی ہوئی۔ اب بھی میں وقتاً فوقتاً ان سیشنز میں شریک ہوتا ہوں تاکہ علم بڑھے اور دل کو سکون ملے۔‘

رواں سال حج پر جانے والے سکھر کے ایک شہری نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’میں نے یہاں تربیت حاصل کی تو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ کتابوں میں پڑھا تو تھا، مگر عملی طور پر دیکھنے سے بہت فرق پڑا۔ انشااللہ اب حج میں آسانی ہوگی۔‘

قاری عبداللطیف کے مطابق مرد و خواتین کے لیے تربیت علیحدہ علیحدہ کی جاتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین