خواجہ سرا بیبو حیدر کا بیوٹی پارلر

یہ نیدرلینڈ ایمبیسی کا منصوبہ تھا جس میں خواجہ سرا کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے ماڈل تیار کرنا تھا۔

بیبو حیدر جو کراچی کے خواجہ سراؤں کے لیے ایک سیلون چلاتی ہیں۔ یہ نیدرلینڈ ایمبیسی کا منصوبہ تھا جس میں خواجہ سرا کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے ماڈل تیار کرنا تھا۔
سب رنگ این جی او نے ان کے ساتھ میٹینگز کیں اور یہ آئیڈیا دیا کہ خواجہ سرا سیلون کھولنا چاہتے ہیں۔ سب رنگ این جی او خواجہ سراؤں کے لیے مزید چھوٹے چھوٹے بزنس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مشہور ٹرانس جینڈر اداکار اور ماڈل کامی سڈ کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ’ابھی تو ہم نے صرف سیلون کھولا ہے۔ ہم خواجہ سراؤں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہےہیں۔ کسی خواجہ سرا کو چائے کا ڈھابہ کھول کر دے دیں۔ یا کسی خواجہ سرا کو کوئی اور کام کروا دیں۔ یہ تو صرف شروعات ہے۔ اب تو کمیونٹی آگے کی طرف ہی بڑھ رہی ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فن