آگ نے امریکی شہر لاس اینجلس کو گھیر لیا، پانچ اموات

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کے مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ بدھ کو سنگین صورت حال اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کے مختلف جنگلی علاقوں میں لگنے والی آگ بدھ کو سنگین صورت حال اختیار کر گئی، جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اس سنگین صورت حال کی وجہ سے اپنا اٹلی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارین جین پیئر نے بیان میں کہا: ’صدر بائیڈن نے آج شام لاس اینجلس سے واپسی کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ وفاقی ردعمل کی قیادت کے لیے اٹلی کا دورہ منسوخ کریں گے۔‘

صدر بائیڈن کا یہ دورہ ان کی صدارت کے دوران ممکنہ طور پر آخری بیرون ملک سفر تھا، جو اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اس آتشزدگی کے نتیجے میں ہالی ووڈ کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

آگ ہالی ووڈ بولیوارڈ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر پھیل رہی ہے، جسے لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ نے ’زندگی کے لیے فوری خطرے‘ کا باعث قرار دیا۔

حکام نے اعلان کیا:’یہ قانونی حکم ہے کہ فوری طور پر نکل جائیں۔ یہ علاقہ عوامی رسائی کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔‘

اموات میں اضافہ

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا کے مطابق، آگ کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ہے، اور مزید اموات کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا: ’یہ صورت حال اب بھی غیر یقینی ہے۔ آگ پر کوئی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ مزید جانیں نہ جائیں، لیکن یہ ممکن نظر نہیں آ رہا۔‘

کریٹکس چوائس ایوارڈز ملتوی

اس آگ کے اثرات ثقافتی تقریبات پر بھی پڑے ہیں۔

کریٹکس چوائس ایوارڈز، جو فلم اور ٹی وی میں بہترین کارکردگی سراہنے کے لیے ہر سال منعقد ہوتے ہیں، اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے تھے لیکن انہیں ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پانی کی قلت اور عوامی اپیل

لاس اینجلس میں پانی کی شدید قلت بھی فائر فائٹرز کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

خاص طور پر پیسفک پیلیسیڈز کے علاقے میں پانی کی ٹینکیاں ختم ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے ہائیڈرنٹس خشک ہو گئے ہیں۔

لاس اینجلس ڈیپارٹمنٹ آف واٹر اینڈ پاور کی چیف ایگزیکٹو جینیس کوئنونس نے عوام سے پانی کے استعمال میں کمی کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا: ’ہم شہری پانی کے نظام کے ساتھ جنگلاتی آگ کا مقابلہ کر رہے ہیں، اور یہ واقعی ایک مشکل کام ہے۔‘

مزید یہ کہ پانی کی آلودگی کے باعث حکام نے بعض علاقوں میں پانی ابال کر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

غیر قابو شدہ آگ اور بے گھر افراد

لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں چار مقامات پر آگ تاحال بھڑک رہی ہیں، جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد کو بے گھر ہونا پڑا ہے اور 1,000 سے زائد عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

فائر فائٹرز محدود وسائل کے ساتھ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ آگ پر تاحال کوئی قابو نہیں پایا جا سکا۔

حالات مزید سنگین ہو رہے ہیں، اور حکام نے رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں مسائل کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ