’پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی ایک اور کوشش میں‘ معروف گلوکار علی ظفر اور ان کے بھائی دانیال ظفر نے امریکی ہپ ہاپ سٹار ٹی آئی کے ساتھ ایک مشترکہ گانا ریلیز کیا ہے۔
’منڈا آن رائز‘ کے عنوان سے یہ گانا پنجابی اور انگریزی زبان میں پیش کیا گیا ہے۔
علی ظفر کی میڈیا ٹیم کے مطابق یہ گانا امریکی شہر اٹلانٹا میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں علی ظفر، دانیال ظفر اور ٹی آئی ایک ساتھ ویڈیو میں نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
عالمی شہرت یافتہ ہپ ہاپ آرٹسٹ ٹی آئی پہلی مرتبہ کسی پاکستانی میوزک پروجیکٹ کا حصہ بنے ہیں۔
گانے کی ریلیز کے موقع پر علی ظفر نے کہا کہ ’دانیال ظفر اور ٹی آئی کے ساتھ اس گانے پر کام کرنا میرے لیے ایک منفرد تجربہ رہا۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور دنیا بھر میں شائقین کے لیے نئے دروازے کھولنا ہے۔‘
ٹی آئی، جنہیں ہپ ہاپ اور ریپ موسیقی کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا ہے، نے اس شراکت کو ایک نئے ثقافتی سنگم کے طور پر بیان کیا۔
گانے کی ریلیز کو نہ صرف شائقین بلکہ موسیقی کے ماہرین کی جانب سے بھی مثبت ردعمل ملا ہے۔