دنیا نے لاک ڈاؤن میں ایسٹر کا تہوار کیسے منایا؟

دیکھیں مسیحی برادری نے اسلام آباد، مقبوضہ بیت المقدس اور دوسرے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن کے باجود ایسٹر کیسے منایا۔

اس سال کئی جشن اور کئی خوشیوں کے موقعے کرونا (کورونا)  وبا کی نذر ہو گئے۔ اس ویک اینڈ پردنیا بھر میں ایسٹر منایا گیا لیکن سب نے اس دوران سماجی دوری کا خیال ضرور رکھا۔

اسلام آباد میں مسیحی برادری نے اپنے گھروں کی چھتوں اور بر آمدوں میں جمع ہو کر پورے محلے کے ساتھ ایسٹر پر گیت گائے اور خطبہ سنا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاک ڈاؤن کی وجہ سے زیادہ تر گرجا گھر بند رہے۔ عیسائی مذہب میں چرچ آف دی سپلکر کو مقدس  مقام خیال کیا جاتا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع یہ گرجا سو سال میں پہلی بار ایسٹر کے موقعے پر بند تھا لیکن چند پادریوں نے اس بند گرجا کے صحن میں خطبہ دیا۔

 انگلیز سٹی، فلپائن میں لوگ خود  تو گرجا گھر نہ جا سکے لیکن انہوں نے انتظامیہ  کو اپنی تصاویر بھجوا دیں جسے گرجا گھر میں رکھی نشستوں پر چپکا دیا گیا اوریوں  ایسٹر کی سروس مکمل کی گئی۔

نکراگوا میں سماجی دوری جیسی کوئی شے دکھائی نہیں دی اور شہریوں نے  ملک کے جنوب میں واقع شہرماساٹیپ میں اکھٹے ہو کر ایسٹر کی روایت کے طور پر یہودا کے کردار کو اداکاری کے ذریعے پیش کیا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا