امریکہ، انڈیا تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں ’نمایاں پیش رفت:‘ دہلی

مودی کے دفتر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں ’نمایاں پیش رفت‘ ہوئی ہے، جب کہ جے ڈی وینس کے دفتر نے بھی اس کی تصدیق کی۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو دہلی میں شاندار استقبال کے بعد انڈین وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب انڈیا سخت ٹیرف سے بچنے کے لیے امریکہ کے ساتھ جلد تجارتی معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق: مودی کے دفتر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں ’نمایاں پیش رفت‘ ہوئی ہے۔

نئی دہلی کو امید ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ماہ اعلان کردہ بھاری ٹیرف پر 90 دن کی مہلت کے دوران کچھ رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

وینس کے دفتر نے بھی مذاکرات میں ’نمایاں پیش رفت‘ کی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے  روڈ میپ پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی نائب صدر انڈیا کا چار روزہ دورہ ایسے ماحول میں ہو رہا ہے جب دو ماہ قبل مودی نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران انڈیا نے امریکہ کے ساتھ اپنا تجارتی سرپلس متوازن کرنے کے لیے مزید امریکی تیل اور گیس خریدنے کا وعدہ کیا۔

تاہم اس کے باوجود انڈیا کو ٹرمپ کی جانب سے 26 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑا، جسے بعد میں 90 دن کی مدت کے لیے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا۔

پیر کی صبح جب وینس نئی دہلی کی جھلسا دینے والی دھوپ میں طیارے سے باہر آئے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ روایتی لوک رقص کرنے والے گروپس نے انہیں خوش آمدید کہا۔ وینس کے چار روزہ دورے میں قلعے کی شکل کے تاریخی  شہر جے پور جائیں گے اور تاج محل دیکھیں گے۔

این ڈی ٹی وی نے اپنی خبروں میں امریکی نائب صدر کے دورہ انڈیا کے حوالے سے سرخی جمائی کہ انڈیا امریکہ تعلقات میں ’ایڈوانسنگ‘

پیر کی شام، مودی نے وینس کا اپنی رہائش گاہ پر گرمجوشی سے استقبال کیا، جس میں وہ انہیں گلے لگاتے نظر آئے۔ انڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں یہ مناظر دکھائے گئے۔

بعد ازاں، وزیر اعظم نے نائب صدر وینس اور ان کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

مودی کے دفتر کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے توانائی، دفاع، سٹریٹجک ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو کی۔ تاہم مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وینس کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ انڈیا کا ہمسایہ اور حریف ملک چین، امریکی ٹیرف کا سامنا کر رہا ہے جو کئی مصنوعات پر 145 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

بیجنگ نے جواباً امریکی اشیا پر 125 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ۔ نئی دہلی نے اب تک محتاط رویہ اختیار کیا۔

پیر کو وینس کی ملاقاتوں کے بعد امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے ’خوشی ہو رہی ہے‘ کہ واشنگٹن اور انڈیا کی وزارت تجارت نے ’باہمی تجارت پر مذاکرات کے لیے روڈ میپ طے کرنے کے حوالے سے شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے۔‘

وینس اور مودی کے درمیان چین پر بھی گفتگو متوقع ہے جسے دونوں حکومتیں مختلف شعبوں میں ایک چیلنج کے طور پر دیکھتی ہیں۔ دونوں جمہوری ممالک ’کواڈ‘ گروپ کا بھی حصہ ہیں، جس میں آسٹریلیا اور جاپان بھی شامل ہیں۔ امریکی نائب صدر کے ساتھ ان کی اہلیہ اوشا بھی ہیں جو انڈین تارکین وطن کی بیٹی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا