اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائس کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے ذریعے محفوظ بنانا ایک اچھی بات ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کون سے اینٹی وائرس پر بھروسہ کیا جائے؟
اے وی کمپیریٹیوز نے گوگل پلیٹ فارم پر دستیاب 250 اینٹی وائرس ایپس کا ٹیسٹ کیا ہے جس میں سے محض ایک تہائی (80) موثر پائی گئیں۔
محققین کے مطابق، ٹیسٹ میں ناکام ہونے والی اینٹی وائرس ایپس ایپ کوڈ ہی سکین نہیں کر سکتیں۔
جن بڑی کمپنیوں کی ایپس ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائیں ان میں اے وی جی، کیسپر کی، مک کیفی اور سیمنٹک شامل ہیں۔
ناکام ایپس کی وجوہات میں اناڑی ڈیولپرز اور وہ کمپنیاں شامل ہیں جن کی ترجیحات میں سمارٹ ڈیوائس سیکورٹی شامل ہی نہیں، سرفہرست ہیں۔
دلچسپ پات یہ ہے کہ جنوری سے جاری اس تحقیق میں ٹیسٹ کی جانے والی 32 ایپس گوگل پلے سٹور سے ہٹا لی گئیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اینٹی وائرس کے لیے بڑی اور قابل بھروسہ کمپنیوں کی ایپس ہی استعمال کی جائیں۔
اس تحقیق سے گوگل کی ایپس سکریننگ کے طریقوں پر بھی سوال کھڑے ہوتے ہیں۔
گوگل کی سکریننگ سے یہ تصدیق تو کی جا سکتی ہے کہ ایپ نقصان دہ یا قوانین کے خلاف تو نہیں لیکن یہ نہیں جانچا جا سکتا کہ ایک ایپ فون کو محفوظ کرنے کے بنیادی اصولوں پر کاربند ہے یا نہیں۔