سعودی عرب کرونا وائرس کی وجہ سے دوسرے ایم ڈی ایل بیسٹ ڈانس میوزک فیسٹیول کی میزبانی آن لائن کرے گا۔
یہ الیکٹرانک ڈانس فیسٹیول سب سے پہلے دسمبر 2019 میں ریاض میں منعقد کیا گیا تھا جو تین دن تک جاری رہا اور اس میں چار لاکھ پرجوش افراد نے شرکت کی تھی۔
تاہم رواں سال حکام کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے بار بار خبردار کرنے کے بعد اس فیسٹیول کا 12 گھنٹے کا ورچوئل ایڈیشن آئندہ ہفتے ہوگا۔
یہ آن لائن فیسٹیول 20 جون کو سعودی عرب کے وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہو گا اور صبح 10 بجے تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق اس دوران فیسٹیول میں بین الاقوامی ڈی جے جن میں لیڈ بیک لیوک، ایفروجیک، سٹیو ایوکی، بیننی بیناسی، میکاؤ پلیکس اور کلیپٹن شامل ہیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
چیف کریٹیو آفیسر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اس خطے میں میوزک کی صنعت ابھی نئی ہے اور نیو کلچر اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے ایک نیا شور پیدا ہوا ہے، جس کی وجہ سے نوجوان موسیقار تازہ اور خیران کن موسیقی بنا رہے ہیں۔‘
’ایم ایل ڈی بیسٹ اسی کا جشن مانے کے لیے ہے۔ میوزک اور آرٹ یونیورسل ہیں۔ ایسی زبان جو لوگوں کو قریب آتی ہے۔‘
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑا فیسٹیول سٹیج نے سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔