راحت فتح اورعاطف اسلم سعودی عرب میں جادو جگائیں گے

سعودی عرب میں حکومتی مشیر ترکی علی الشیخ نے ایک ٹویٹ میں ریاض کی پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

ترکی  علی الشیخ کی ٹویٹ میں شیئر ہونے والی تصویر

پاکستان کے دو نامور گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان اگلے ہفتے سعودی عرب میں پرفارم کرنے جا رہے ہیں۔

دونوں گلوکار سعودی دارالحکومت ریاض میں 25 اکتوبر کو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

سعودی عرب میں حکومتی مشیر اور انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی علی الشیخ نے ایک ٹویٹ میں یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ریاض میں ہمارے پاکستانی اور بھارتی بہن بھائیوں کے لیے۔ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان 25 اکتوبر کو آپ کے منتظر ہوں گے۔‘

حال ہی میں عاطف اسلم کا کوک سٹوڈیو میں نصرت فتح علی خان کا گایا ہوا کلام ’وہی خدا ہے‘ بے حد مقبول ہوا اور گذشتہ نو دنوں میں یوٹیوب پر اسے ایک کروڑ 32 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسی طرح راحت فتح علی خان بھی کوک سٹوڈیو کے سیزن 12 کی پہلی قسط میں ’دم مستم‘ پُرفارم کر چکے ہیں، اس گیت کو بھی شائقین نے بے حد سراہا۔

راحت اس سے پہلے نومبر 2018 میں پاکستانی سفارت خانے کی دعوت پر ریاض میں پرفارم کر چکے ہیں لیکن عاطف اسلم پہلی مرتبہ سعودی دارالحکومت میں گائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی موسیقی