پاکستان کے محمد آصف نے تیسری سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیت لی

محمد آصف نے فائنل میچ کے دوران ایک بھی فریم چھوڑے بغیر سری لنکا کے تھاہا ارشتھ کو 0-5 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی محمد آصف سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں تیسری سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ (شہزاد بٹ فیس بک اکاؤنٹ) 

پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی محمد آصف نے جمعے کو کولمبو کے مورس سپورٹس کلب میں سری لنکا کے تھاہا ارشتھ کو شکست دے کر تیسری سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق محمد آصف نے فائنل میچ کے دوران ایک بھی فریم چھوڑے بغیر سری لنکا کے تھاہا ارشتھ کو 0-5 سے شکست دی۔

سارک سنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل محمد آصف کے کیریئر کا آٹھواں ٹائٹل ہے، جو خطے کے کامیاب ترین شوقیہ کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ان کی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔

محمد آصف سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل اسجد اقبال نے ہم وطن محمد بلال کو شکست دے کر 2019 میں افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محمد آصف نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رنز کا بھی لطف اٹھایا، جس میں سیمی فائنل میں ہم وطن محمد نسیم اختر کے خلاف فتح بھی شامل تھی، جو 5-3 سے شکست کھانے تک ٹورنامنٹ میں بھی ناقابل شکست رہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کو تیسری سارک سنوکر چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

مبارکباد کے الگ الگ پیغامات میں صدر اور وزیراعظم نے پوری چیمپیئن شپ بالخصوص فائنل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر محمد آصف کی تعریف کی۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’محمد آصف نے سنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ میں مستقبل میں بھی محمد آصف کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں نے کہا کہ ’محمد آصف نے ایک اہم سنوکر چیمپیئن شپ جیت کر ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل