صدر پاکستان اور وزیر دفاع کا کرونا ٹیسٹ مثبت

صدر مملکت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی اور کہا کہ دعا ہے کہ اللہ کرونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔

(سکرین گریب: آئی ایس پی آر)

وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی بھی کرونا میں مبتلا ہو گئے۔ 
ٹوئٹر پر اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ انہوں نے کرونا ویکسین کا پہلا انجیکشن لگوایا تھا لیکن اینٹی باڈیز دوسرے انجیکشن کے بعد بننی شروع ہوتی ہیں۔


صدر مملکت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی اور کہاکہ دعا ہے کہ اللہ کرونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان میں بھی کورونا کی ویکسین لگوانے کے بعد مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ بھی قرنطینہ میں ہیں۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے وزیر دفاع کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کا لکھتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان