جب بولی وڈ اداکار چنکی پانڈے کو آخری رسومات میں شرکت پر پیسے ملے

بولی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے۔

بولی وڈ اداکار چنکی پانڈے، المعروف سُیَش پانڈے، 23 جون، 2024 کو ممبئی میں اداکاروں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی استقبالیہ تقریب کے دوران (اے ایف پی)

بولی وڈ اداکار چنکی پانڈے نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے۔

یہ واقعہ ان دنوں سے جڑا ہے جب وہ اضافی آمدنی کے لیے مختلف تقریبات میں شرکت کیا کرتے تھے، جس کے نتیجے میں بعض اوقات انہیں غیر متوقع اور قدرے عجیب حالات کا سامنا کرنا پڑتا۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ’دا گریٹ انڈیا کپل شو‘ میں چنکی نے انکشاف کیا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں وہ کسی بھی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہو جاتے، چاہے وہ شادی ہو، سالگرہ یا پھر بچے کا سر پہلی بار مونڈنے کی رسم۔

ایک دن ایک ایونٹ آرگنائزر نے انہیں فون کیا اور ایک چھوٹی سی تقریب میں صرف 10 منٹ کے لیے آنے کی درخواست کرتے ہوئے اچھے پیسے دینے کا وعدہ کیا۔

چنکی نے بغیر زیادہ سوچے اس پیشکش کو قبول کر لیا۔ ان سے کہا گیا کہ کہ سفید کپڑے پہن کر آئیں۔

انہوں نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک صبح مجھے ایک آرگنائزر کی کال آئی۔ انہوں نے پوچھا کہ ’آج کیا کر رہے ہیں؟‘

میں نے کہا کہ ’بس شوٹنگ کے لیے نکل رہا ہوں۔‘ انہوں نے پوچھا کہ ’کہاں شوٹنگ ہے؟‘ میں نے کہا فلم سٹی میں۔

پھر انہوں نے کہا کہ ’بھائی! راستے میں ایک چھوٹی سی تقریب ہے، 10 منٹ کے لیے آ جانا۔ پیسے اچھے ہیں۔‘

میں نے کہا ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اگر آ رہے ہیں تو سفید کپڑے پہن کر آنا۔‘ میں نے زیادہ نہیں سوچا۔ سفید کپڑے پہنے اور مقام پر پہنچ گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب وہ مقام پر پہنچے تو دیکھا کہ کئی لوگ سفید کپڑوں میں ملبوس باہر کھڑے ہیں۔ جیسے ہی وہ اندر داخل ہوئے انہوں نے محسوس کیا کہ سب کی نظریں ان پر ہیں۔

انہیں عجیب سا لگا۔ صورت حال تب واضح ہوئی جب انہوں نے ایک میت کو دیکھا اور سمجھا کہ وہ غلطی سے کسی کی آخری رسومات کی تقریب میں آ گئے ہیں۔

یہ واقعہ سناتے ہوئے چنکی نے نہ صرف اپنی بے ساختہ ہنسی سے محفل لوٹ لی، بلکہ یہ بھی ظاہر کیا کہ اداکاری کے آغاز میں انہوں نے کیسی دلچسپ اور حیرت انگیز صورت حال کا سامنا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے لاش دیکھی اور تب سمجھا کہ یہ آخری رسومات ہیں۔ میں بہت سادہ تھا اور سوچا کہ شاید آرگنائزر میرے پہنچنے تک انتقال کر چکے ہیں۔‘

لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ آرگنائزر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی رقم تیار ہے اور یہ بھی بتایا کہ اگر وہ آخری رسوم میں روئیں گے تو متوفی کے اہل خانہ انہیں اضافی رقم دینے کے لیے تیار ہیں۔

چنکی کے بقول: ’آرگنائزر نے مجھ سے کہا: ’سر فکر نہ کریں۔ آپ کا پیکٹ (پیسے) میرے پاس ہے، لیکن فیملی نے کہا ہے کہ اگر آپ روئیں گے تو وہ آپ کو مزید پیسے دیں گے۔‘

یہ سن کر چنکی کے لیے صورت حال اور بھی غیر متوقع اور مزاحیہ ہو گئی۔ انہوں نے یہ واقعہ ہنستے ہوئے حاضرین کے ساتھ شیئر کیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فلم