ہسپتال

اسرائیلی حملے سے غزہ کا آخری بڑا اور فعال ہسپتال بھی بند

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ’کمال عدوان ہسپتال پر آج صبح کے حملے نے شمالی غزہ میں صحت کی اس آخری بڑی سہولت کو بند کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ چھاپے کے دوران کچھ اہم شعبے شدید طور پر جل گئے اور تباہ ہو گئے۔‘