گذشتہ دو ماہ سے شدید جھڑپوں کی زد میں آئے ہوئے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں ممکنہ آپریشن سے قبل عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لیے کیمپ قائم کیے جانے کی خبریں گردش میں ہیں، تاہم صوبائی حکام نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
پاڑہ چنار
کرم میں جاری پرتشدد کشیدگی کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے تشکیل کردہ جرگے کا حتمی معاہدہ کل (منگل) متوقع ہے۔