پی ایس ایل: 10 سال، 10 دلچسپ ریکارڈ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہے، جس نے اپنے نو سیزنز میں کئی دلچسپ اور یادگار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ آئیے پی ایس ایل کے ٹاپ 10 دلچسپ ریکارڈوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہے، جس نے اپنے نو سیزنز میں کئی دلچسپ اور یادگار ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ ان ریکارڈز نے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے بلکہ شائقین کو بھی دلچسپی کا سامان فراہم کیا ہے۔

آئیے پی ایس ایل کے ٹاپ 10 دلچسپ ریکارڈوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

1۔ سب سے بڑا ٹیم سکور

پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم سکور ملتان سلطانز نے 2023 میں بنایا تھا جب انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر268 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا تھا۔

اس سکور کی خاص بات عثمان خان کی برق رفتار اننگز تھی جنہوں نے صرف 43 گیندوں پر 120 رنز بنائے۔

2۔ سب سے کم ٹیم سکور

دوسری طرف سب سے کم سکور بنانے کا ناقابلِ رشک اعزاز لاہور قلندرز کے پاس ہے، جو 2017 کے ایڈیشن میں زلمی کے خلاف صرف 59 رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے۔

3۔ سب سے زیادہ انفرادی سکور

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور انگلینڈ کے جیسن روئے نے بنایا۔

انہوں نے 2018 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

4۔ سب سے عمدہ بولنگ پرفارمنس

پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے عمدہ بولنگ پرفارمنس کا ریکارڈ انگلینڈ کے روی بوپارا کے پاس ہے، جنہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف 2016 میں 16 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔

5۔ سب سے زیادہ مجموعی وکٹیں

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس ہے۔

انہوں نے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 113 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

6۔ سب سے تیز رفتار سینچری

پی ایس ایل میں سب سے تیز رفتار سینچری عثمان خان کی ہے جنہوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

7۔ سب سے زیادہ سینچریاں

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ کامران اکمل اور شین واٹسن کے پاس مشترکہ طور پر ہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں تین، تین سنچریاں بنائی ہیں۔

8۔ سب سے زیادہ مجموعی رنز

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا ریکارڈ بابر اعظم کے پاس ہے جنہوں نے اب تک 90 میچوں میں 45 کی اوسط سے 3504 رنز سکور کیے ہیں۔

9۔ سب سے بڑی فتح (رنز کے لحاظ سے)

پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام ہے۔ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2023 میں 119 رنز سے شکست دی تھی۔

10۔ سب سے زیادہ چھکے

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ فخر زمان کے پاس ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 104 چھکے لگائے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ