سندھ بلدیاتی انتخابات، دوسرا مرحلہ ملتوی: ’فیصلہ سمجھ سے بالاتر‘

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور این کے 245 کے ضمنی انتخاب کے ملتوی ہونے پر صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

لاہور میں 17 جولائی کو لی گئی تصویر میں ایک خاتون پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈال رہی ہیں (اے ایف پی)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور این کے 245 کے ضمنی انتخاب کے ملتوی ہونے پر صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

نامہ نگار امر گرڑو کے مطابق بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ’تمام تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود الیکشن ملتوی کرنا سمجھ سے باہر ہے۔‘

 الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد اپنے بیان میں وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ’‏بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے سے پی پی پی کے امیدوار اور کارکنوں میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔‘

ان کے مطابق ’ہم 24 جولائی کے لیے مکمل تیار تھے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انتخابات سے چند روز قبل تاریخ کی تبدیلی سے امیدواروں پر بھاری بوجھ پڑے گا اور انتخابی سرگرمیاں مانند پڑ جائیں گی‘

الیکشن کمیشن نے گذشتہ شب اچانک اعلان کیا کہ ممکنہ بارشوں اور محرم الحرام کے پیش نظر سندھ میں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کے ضمنی انتخاب اب اگست میں ہوں گے۔

کمیشن  نے خراب موسم اور ممکنہ بارشوں کے پیس نظر سندھ میں 24 جولائی 2022 کو ہونے والے بلدیاتی انخابات کو ملتوی کرتے ہوئے انتخابات کی نئی تاریخ جاری کر دی ہے۔

حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دورہ کراچی ملتوی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کی اہمیت کے پیش نظر آج لاہور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی پی کی جانب سے بدھ کی شب جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت ای سی پی کا اجلاس ہوا، جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے غور کیا گیا۔

بیان کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن نے مختلف امیدواروں اور عوام کی طرف سے جمع کروائی گئی درخواستوں کا جائزہ لیا جن میں درخواست کی گئی کہ 24 جولائی کے بلدیاتی انتخابات اور 27 جولائی کو کراچی کے حلقے ای اے 245 میں ضمنی الیکشن کی تاریخوں کو مون سون میں ہونے والے نقصانات اور محرم الحرام کے پیش نظر آگے بڑھا دیا جائے۔

ان درخواستوں پر غور کرنے سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور محکمہ موسمیات سے رپورٹ بھی طلب کی گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ای سی پی کے بیان کے مطابق محکمہ موسمیات نے ان دنوں میں بارشوں کی پیشں گوئی کی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے آمد و رفت کے ذرائع، پولنگ سٹیشنوں کی عمارتوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات، پولنگ کے سامان کی ترسیل، بارشوں کی وجہ سے عوام ک لیے ووٹ ڈالنے میں دشواری اور دیگر انتظامی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کی تاریخ کو ملتوی کرکے محرم الحرام کے بعد مناسب تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات 24 جولائی کی بجائے 28 اگست کو ہوں منعقد ہوں گے جبکہ این اے 245 پر ضمنی انتخابات 27 جولائی کی بجائے 21 اگست کو ہوں گے۔

سندھ کے 14 اضلاع میں 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیرحتمی نتائج کے مطابق میں پیپلز پارٹی سندھ کے چار ڈویژنز کی اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام صوبے میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت بن چکی ہے۔

پاکستان میں کئی ہفتوں سے مون سون کی بارشیں جاری ہیں اور کئی علاقوں میں ریکارڈ بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال بھی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعدادوشمار کے مطابق بارشوں کے باعث 14 جون سے اب تک ملک میں 282 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 20 جولائی سے مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان