پاکستانی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے لیے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے اسحاق ڈار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حکام سے ملاقات کے لیے ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اگرچہ اسحاق ڈار کے وزیر خزانہ بنتے ہی آسمان کی جانب پرواز کرتے ڈالر کی قیمت نیچے آئی تھی، تاہم اب دوبارہ سے ڈالر کی قیمت میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے حوصلہ افزا بیان نہ آنا، قرضوں پر ریلیف نہ ملنا اور سیلاب زدگان کے لیے مطلوبہ امداد حاصل نہ کر پانے کی وجہ سے معاشی تجزیہ کار یہ سوچنے لگے ہیں کہ کیا اسحاق ڈار کا جادو آئی ایم پر چل پائے گا یا نہیں۔
اس صورت حال کو کارٹونسٹ ظہور نے کچھ یوں بیان کیا ہے۔