سعودی عرب نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی نیشنل سکیورٹی کے وزیر اتمار بن غفیر کے دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے نیشنل سکیورٹی کے وزیر کے مقبوضہ پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت کرتا ہے۔‘
اسرائیل کے وزیر برائے نیشنل سکیورٹی اتمار بن غفیر نے بدھ کو مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئے تھے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ امور نے مسجد الاقصیٰ کے تقدس پر حملے کی مذمت کو دہرایا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے اہلکاروں پر حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ’مملکت اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اور مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی چیز کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیاں امن کی کوشش میں رکاوٹ اور عالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔