امریکہ کے جس شہر میں بھی پاکستانی اور انڈینز بستے ہیں وہاں کرکٹ کی دیوانگی عروج پر ہے۔
کسی بھی کرکٹ سیریز خصوصاً پاک انڈیا میں جوش عروج پر پہنچتا ہے۔ ان دنوں ورلڈ کپ میں پاک انڈیا میچ سے قبل بھی یہی صورت حال ہے۔
عموماً دیکھنے میں آتا ہے امریکہ میں رہنے والے پاکستانی اور انڈین نژاد شہریوں کی کافی بنتی ہے، یہ کہیں دفتر میں ساتھ کام کرتے ہیں یا کسی نہ کسی طرح ایک دوسرے سے جڑے رہتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جہاں کام کرتے ہیں وہاں بھی کرکٹ کا انتظام کر لیتے ہیں۔
شکاگو میں ایسے ہی کچھ دوستوں سے بات ہوئی جن کا تعلق پاکستان اور انڈیا سے ہے مگر وہ کرکٹ ایک ہی ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں بلکہ میچ بھی ساتھ ہی دیکھیں گے۔
یہ سب ایک دوسرے کی ٹیموں کے دیوانے ہیں مگر جس دن کرکٹ میچ ہوتا ہے، اس دن ان کی کچھ ان بن ہوتی ہے جو بس میچ تک ہی رہتی ہے۔
امریکہ میں رہنے والے پاکستانی اور انڈینز یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کرکٹ کے اس خوبصورت کھیل کو کھیل کی طرح ہی لیا جائے اور اس میں سیاست یا دشمنی کو بالکل جگہ نہ دی جائے۔