سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نے جمعے کو کہا کہ وہ عالمی کرکٹ کے ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تحت منعقد ہونے والے میچز کو سپانسر کرے گی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی آرامکو دنیا کی امیر ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہونے والے مردوں اور خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کو ساپنسر کرے گی۔
اس کے علاوہ اگلے سال انڈیا میں ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کی سپانسرشپ بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آرامکو، جس نے روس اور یوکرین جنگ کے بعد تیل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ریکارڈ منافع کمایا، برطانیہ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل اور اہم ٹورنامنٹس کے پلیئر آف دا میچ ایوارڈز بھی سپانسر کرے گی۔
کمپنی نے جاری بیان میں کہا کہ پارٹنرشپ اگلے سال کے آخر تک چلے گی اور ’آرامکو کو ایک ارب سے زائد عالمی کرکٹ شائقین سے متعارف کروائے گی۔‘
اس معاہدے کے لیے کسی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔