پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دیا ہے۔
پاکستان میں توشہ خانہ وہ جگہ ہے جہاں دوسرے ممالک سے ملنے والے قیمتی تحائف سنبھال کر رکھے جاتے ہیں اور بعدازاں ان کی نیلامی کی جاتی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
توشہ خانہ کی اشیا نیلامی سے خریدنے کے لیے پہلا حق حکمرانوں، وزرا، سول اور فوجی افسران کو دیا جاتا ہے اور بعض اوقات عام شہریوں میں بھی انہیں فروخت کیا جاتا ہے۔
تاہم عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے سرکاری توشہ خانہ سے تحائف خریدے تھے مگر انہیں الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے اثاثہ جات کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا تھا۔
ریفرنس میں عمران خان پر سرکاری تحائف کو بیرون ملک فروخت کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، جن میں ایک بیش قیمت گھڑی بھی شامل تھی۔
اس صورت حال کو ظہور نے کارٹون کی صورت میں بیان کیا ہے۔