پی ایس ایل 10 کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل علاقائی ترانہ جاری

اس گانے کو پشاور زلمی کے ہوم گراؤنڈ ارباب نیاز سٹیڈیم میں فلمایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے  ایک بار پھر پشاور زلمی نے اپنے ہوم گراونڈ اورکراؤڈ کے سامنے کھیلنے کی خواہش کا اظہار ہے۔ 

(سکرین گریب / پشاور زلمی یو ٹیوب چینل)

پاکستان سپر لیگ سیزن  10 کے لیے پشاور زلمی نے گلوکار رحیم شاہ کی آواز میں اپنا علاقائی ترانہ جاری کر دیا ہے۔   

 اس گانے کو پشاور زلمی کے ہوم گراونڈ ارباب نیاز سٹیڈیم میں فلمایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے  ایک بار پھرپشاور زلمی نے اپنے ہوم گراونڈ اورکراوڈ کے سامنے کھیلنے کی خواہش کا اظہار ہے۔ 

ایتھم کی ویڈیو میں پشاور شہر کے اہم مقامات اسلامیہ کالج اور باب خیبر بھی دکھائے گئے ہیں، چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ’ہر سال کی طرح ریجنل اینتھم زلمی فینز کو پشاور زلمی کا تحفہ ہے ، اور انشاللہ آئندہ سیزن میں پشاور زلمی ہوم گراونڈ پر ان ایکشن ہو گی۔‘

پشتو میں زلمی کے ریجنل اینتھم کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے جبکہ کچھ نے تو اسے پی ایس ایل 10 کے آفیشل انتھم سے بھی بہتر قرار دیا۔

ایک صارف نے زلمی کے یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ ترانہ کمال ہے ، علاقائی ترانوں میں میرا سب سے پسندیدہ! رحیم شاہ نے شاندار کام کیا ہے۔ میں پچھلے 10 سالوں سے ایک پکا زلمی فین ہوں اور کب سے آفیشل اینتھم کا انتظار کر رہا تھا، کیونکہ پچھلے سال کا انتھم مجھے کچھ خاص پسند نہیں آیا تھا‘

منصور نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ’ زلمی کے فین پنجاب سے بھی ہیں جیسے کہ میں، اس لیے گانے کا کچھ حصہ اردو میں بھی ہونا چاہیے‘

جبکہ ایک اور صارف نے اینتھم کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ریجنل ایسا ہے تو آفیشل کیسا ہو گا؟‘ انہوں نے اپنے اس کمنٹ میں فائر کی ایموجی بناتے ہوئے اپنے پرجوش ہونے کی طرف اشارہ بھی کیا۔
 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ