کالاباغ ڈیم منسوخ کروایا، اب نہروں کے خلاف احتجاج ہے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر ضلع لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش میں واقع بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان کے باہر جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پی پی پی کے موجودہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے (پیپلز پارٹی ایکس)

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مجوزہ متنازعہ کینالز کے باعث وفاق کو نقصان ہو رہا ہے اس لیے وفاقی حکومت ایسی پالیسیوں کو واپس لے۔

پاکستان پیپلز پاٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر ضلع لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش میں واقع بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے کہنا چاہتے ہیں کہ ’سندھ کی عوام کی آواز سنو، جنوبی پنجاب اور پنجاب کی عوام کی آواز سنو۔ پانی کی منصفانہ تقسیم ہمارا حق ہے۔ ہم پاکستان کھپے کہنے والے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہر وہ پالیسی جو وفاق کو نقصان پہنچا رہی ہے وہ واپس لی جائے۔ شہباز شریف صاحب میرا نہیں یہ عوام کا مطالبہ ہے۔‘

وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا: ’عوام کو نئی نہریں منظور نہیں تو پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی، آپ کے ساتھ نہیں۔ پیپلز پارٹی آپ کو ایسا فیصلہ نہیں کرنے دے گی جس سے وفاق کو نقصان پہنچے۔

’بھائی کو بھائی سے لڑوانے والوں کو جواب دینا ہے، پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے آواز اٹھائیں گے۔‘

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ’ہم پاکستان کھپے بولنے والے ہیں اور یہ نعرہ لے کر سندھ کے ہر ڈویژن میں جائیں گے اور اس کا پہلا جلسہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں کریں گے۔ 

’ہم وفاق کو بچائیں گے، پاکستان کو بچائیں گے، ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، پانی کی منصفانہ تقسیم کی جدوجہد کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ ’جو سندھ میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، ان کو بھی پیپلز پارٹی جواب دے گی

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’جہاں تک پانی کی منصفانہ تقسیم کی بات ہے ہماری تاریخ آپ کے سامنے ہے۔ متنازع ڈیم کے منصوبے کو بے نظیر بھٹو نے روکا تھا۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی نے یہ منصوبہ دفنایا، گجر خان کے جیالے راجا پرویز اشرف نے بطور وزیر آبپاشی متنازعہ ڈیم منصوبے کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہم ان کینالز کی مخالفت کرتے ہیں۔‘

بلاول بھٹو نے کہا ہزاروں سال سے نسل در نسل ہمیں ایک ہی کام آتا ہے کہ دریاؤں کے ساتھ رہنا ہے اور فصل کاشت کرنا ہے۔

’مشرف کے متنازع یک طرفہ کینالز کے فیصلے ہوں، یا عمران خان کے یک طرفہ متنازع فیصلے، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن ان فیصلوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے بوڑھے ہوئے ہیں۔ پیپلزپارٹی ہی ملک میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا مقدمہ لڑ رہی ہے۔‘

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی خلاف مزاحمت میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی بات پاکستان میں کیا عالمی سطح پر کی۔ 

’جب میں وزیر خارجہ تھے، میں نے دنیا کو اس بات پر منایا کہ ہمارے دریائے سندھ کو بچانا ہے، ان کو کہا کہ آئیں پاکستان کا ساتھ دیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان