علی وزیر دو سال بعد کراچی جیل سے رہا

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو تقریباً دو سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

(تصویر: این ڈی ایم)

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو تقریباً دو سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

علی وزیر کو ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور تضحیک آمیز تقریر کے الزام میں 16 دسمبر 2020 کو سندھ پولیس کی درخواست پر پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ نے ٹوئٹر پر ایک تصویر میں شیئر کی ہے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کراچی کے آرگنائزر نور اللہ ترین نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ علی وزیر کو شام ساڑھے چار بچے جیل سے رہا کر دیا گیا۔

رہائی کے بعد پی ٹی ایم کے کارکناں کی بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہو گئی۔ بعد میں انھیں جلوس کی صورت میں لے جایا گیا۔

علی وزیر تقریباً دو سال اور دو مہینے تک کراچی کی سینٹرل جیل میں رہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر چھ دسمبر 2020 کو کراچی میں منعقدہ پشتون تحفظ موومنٹ کی ریلی میں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور تضحیک آمیز تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

علی وزیر کو 16 دسمبر 2020 کو سندھ پولیس کی درخواست پر پشاور میں گورنر ہاؤس کے سامنے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جہاں وہ آرمی پبلک سکول کے سانحے کے متاثرین کی برسی کے موقع پر علامتی احتجاجی دھرنے میں شرکت کر رہے تھے۔

بعد میں انہیں بذریعہ ہوائی جہاز کراچی لایا گیا اور ایئرپورٹ پر سندھ پولیس کے اہلکاروں کے حوالے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

علی وزیر کے خلاف کراچی میں دائر چار مقدمات میں سے ایک کیس میں سپریم کورٹ، دوسرے کیس میں سندھ ہائی کورٹ، تیسرے کیس میں ٹرائل کورٹ اور چوتھے اور آخری کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 14 ستمبر کو ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

تب علی وزیر پیٹ کی تکلیف کے باعث کراچی جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ صحتیاب ہونے کے بعد انہیں دوبارہ کراچی کی سینٹرل جیل منتقل کیا گیا جہاں وہ منگل تک موجود رہے۔

اس کے علاوہ علی وزیر پر ڈی آئی خان اور چارسدہ میں بھی ایک ایک مقدمہ دائر تھا۔

آٹھ فروری کو خیبرپختونخوا حکومت نے سندھ حکومت کو خط لکھا کہ علی وزیر کے خلاف دائر مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے اب اگر سندھ حکومت چاہے تو انہیں رہا کرسکتی ہے۔ 

جس پر سندھ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے محمکہ جیل خانہ جات کو لکھ کر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا بولا، جس پر منگل کو علی وزیر کو رہا کر دیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان