مارک زکربرگ اور میرے درمیان بہت کم مماثلت ہے۔ میرے بینک میں پیسے بہت کم ہیں، اور کوئی بھی میری زندگی کے بارے میں فلم نہیں بنانا چاہے گا۔
لیکن ہمارے درمیان دو بہت اہم چیزوں مشترک ہیں، ہم دونوں ٹیکنالوجی کے ماہر ہیں، ہمیں آرام دہ کپڑے پسند ہیں اور ہمارے اردگرد ایسے لوگ موجود ہیں جو ہمیں مارنے کا دکھاوا کریں۔
مارک زکربرگ کی طرح اور اب ایلون مسک، جو ان (زکربرگ) سے لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو کہ دنیا کا سب سے بڑے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کا میچ ہو سکتا ہے، میں نے نسبتاً حال ہی میں برازیلی جوجوتسو (بی جے جے) میں داخلہ لیا ہے اور مارک زکربرگ کی طرح، مجھے بھی پتہ چلا کہ اس نے میری پوری زندگی کو بہتر کیا اور وہ بنا دیا جو کہ میں اب ہوں۔
بی جے جے کے ساتھ میرا اپنا سفر عام طور پر بیوقوفانہ انداز میں شروع ہوا: میرے ساتھی نے اسے ’انسانی شطرنج‘ کے طور پر بیان کیا، جو میری توجہ حاصل کرنے کے لیے کافی تھا۔
تقریباً ایک سال پہلے میں نے لندن کے مینور پارک میں ایک مقامی جم 313 فٹنس میں داخلہ لیا۔ میں ابتدا میں کھیل کی پیچیدگیوں سے الجھن کا شکار تھا، یعنی ’جی آئی‘ لباس جو آپ پہنتے ہیں، وہ پیچیدہ پوزیشنیں جو آپ نے اختیار کرنی ہوتی ہیں، مختلف قسم کے کردار اور ہاتھوں کی حرکات جو آپ وارم اپ ہونے کے لیے کرتے ہیں، لیکن جلد ہی وہ روزمرہ کا معمول اور سنسنی خیز بن گئے۔
یہ جوجوتسو کا کھیل ہے، جس میں وہی جیتتا ہے جو دوسرے کو ایسی پوزیشن میں ہار منوائے، جس میں ان کے جوڑ ٹوٹنے یا بے ہوش ہونے کا خدشہ ہو۔
ہوسکتا ہے یہ مضحکہ خیز لگے، کچھ حد تک یہ ہے بھی، لیکن اس تشدد میں کچھ لوگوں کو اہم ترین سبق مل سکتے ہیں جو میں نے اپنی زندگی میں سیکھے۔ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو آپ کو دنیا، دیگر لوگوں اور خود اپنے بارے میں قیمتی سبق سکھاتا ہے۔
جوجوتسو کے بارے میں سب سے پہلے جو بات واضح ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔ جب کوئی آپ کے اوپر سوار ہو اور آپ کا بازو توڑنے کی کوشش کر رہا ہو تو زیادہ سوچنے کا وقت نہیں ہوتا۔ اگر آپ کی توجہ بٹ گئی، تو آپ کا مخالف اسے اپنے فائدے کے لیے استعمال کرے گا۔ ایک لمحے کے لیے توجہ ہٹانے کا مطلب مقابلے میں شکست ہے۔
یہ شاید واضح ہے کہ یہ آپ کی باقی زندگی پر کیسے لاگو ہوتا ہے، لیکن پھر بھی اپنی توجہ کو اس طرح ڈھالنے میں سنسنی ہے اور اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو تکلیف دہ نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ خاص طور پر غیر معمولی قسم کی ذہنیت ہے، جو آپ کو سکھاتی ہے کہ آپ کی اپنی توجہ کا دورانیہ کتنا قیمتی ہے۔
آپ کی توجہ کھیل کے بہت بنیادی حصوں میں سے ایک ہے۔ جوجوتسو کے اصولوں میں ایک انتہائی سادہ بات یہ ہے کہ آپ کا مخالف آپ کو شکست منوانا چاہتا ہے اور آپ انہیں ہرانا چاہتے ہیں، لیکن عین اسی وقت مخصوص منطق بھی استعمال ہوتی ہے۔
یہ فائدہ اٹھانے کا، پوزیشننگ کا کھیل ہے اور ایک ایسے شخص کی حرکات و سکنات کا اندازہ لگانے کا کھیل ہے، جو آپ سے اوپر ہے۔
شطرنج کی طرح بہترین کھلاڑی بھی موجودہ صورت حال کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہوتے بلکہ اس صورت حال کے متعلق سوچ رہے ہوتے ہیں جو چند مووز کے بعد پیش آنے والی ہوتی ہے اور شطرنج ہی کی طرح، فاتح وہ شخص ہوتا ہے جو اپنی طاقت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے، چاہے وہ کمزور پوزیشن میں ہی کیوں نہ ہو۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شاید یہی وجہ ہے کہ بی جے جے فکری یا علمی دلچسپیوں والے افراد کے لیے اتنا پرکشش ثابت ہوا ہے۔ زکربرگ اور مسک اس کھیل میں اکیلے نہیں، اس میں نمایاں شخص مکی موسومیچی بھی ہیں، جو ایک ایتھلیٹ ہیں اور خود کو ’ڈارتھ ریگاٹونی‘ کہتے ہیں اور خوشی سے ایک نرڈ (Nerd) کے طور پر اپنا حوالہ دیتے ہیں۔
ہوسکتا ہے جوجوتسو میں حد سے زیادہ سوچنے کی سزا ملے، لیکن یہ ایک گہری سوچ والا مارشل آرٹ ہے۔ یہ عاجزانہ کھیل بھی ہے۔ جوجوتسو فخر کے کسی بھی احساس کے لیے فعال طور پر تباہ کن ہے۔
اناڑی کی حیثیت سے آغاز کا لفظی مطلب کسی دوسرے شخص کے سامنے سر تسلیم خم کرنے پر مجبور ہونا ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جو کھیل میں بہتری آنے کے باوجود بار بار ہوتا ہے۔
عاجزی کے بغیر ٹیپ (زمین پر تین بار ہاتھ مارنا) کرنے سے، آپ کا بازو ٹوٹ بھی سکتا ہے اور اس سے صرف اسی وقت بچا جا سکتا ہے جب آپ سیکھنے کی غرض سے کسی اچھے حریف کے ہاتھوں بار بار شکست کھائیں۔ آپ کو بہت جلد احساس ہوگا کہ بہت زیادہ انا آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے گی۔
اس سب کا مطلب ہے کہ یہ انسانی روابط بنانے کی بھی مثالی صورت حال ہے۔ کوئی آپ کو ادھر اُدھر پھینک دے تو بھی شرم کا احساس پیدا ہونا مشکل ہے اور یہ واضح کرتے ہوئے آپ کو عاجز بنائے گا کہ اگر آپ چاہیں تو وہ آپ کو بے ہوش بھی کر سکتے ہیں۔
میرا جم، 313 فٹنس، ہر چند دن بعد مجھے پیش آنے والے جسمانی مسائل کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ یہ مقامی دوست بنانے اور رہنمائی میں میری مدد کرتا ہے، جو مجھے ہر سیشن میں ملتے ہیں۔
یہاں میں نے دوست بنائے اور ایسی بصیرت پائی جو مجھے اور کہیں نہیں ملی۔
عاجزی، توجہ، اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کو تلاش کرنے اور ان سے نمٹنے کے لیے درکار محنت سے بڑھ سیکھنے کے لیے زیادہ چیزیں نہیں ہیں۔
جوجوتسو آپ کو گہرائی سے تبدیل کرسکتا ہے، آپ کا خود اور دنیا کو دیکھنے کا انداز بدل سکتا ہے۔ اپنی خاطر مارک زکربرگ کو اس کا ستیاناس نہ کرنے دیں۔
© The Independent