دس کروڑ صارفین: تھریڈز ریکارڈ رفتار کے ساتھ ترقی کرنے والی ایپ

تھریڈز کی عام کی جانے والی تعداد پر نظر رکھنے والے ٹریکر ویب سائٹ کے مطابق ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد پیر کو علی الصبح 10 کروڑ تک پہنچی۔ 

اس ڈیجیٹل خاکے میں انسٹاگرام کی ایپ تھریڈز ایپل کے ایپ سٹور پر دکھائی گئی ہے (اے ایف پی)

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کی نئی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہو گئی ہے جس کے بعد یہ آسانی سے سب سے زیادہ رفتار کے ساتھ ترقی کرنے والی ایپ بن گئی ہے۔

تھریڈز کی عام کی جانے والی تعداد پر نظر رکھنے والے ٹریکر ویب سائٹ کے مطابق ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد پیر کو علی الصبح 10 کروڑ تک پہنچی۔ 

قبل ازیں تیزی سے ترقی کرنے والی ایپ اوپن آرٹیفشل انٹیلی جنس کی ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ تھی تاہم اس ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد دو ماہ میں 10 کروڑ تک پہنچی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بدھ کو رات گئے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق تھریڈز کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچنے میں صرف چند دن لگے۔ میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے ان دنوں میں متعدد اپ ڈیٹس جاری کیں جن میں کہا گیا کہ تھریڈز کی ترقی ’ہماری توقعات سے کہیں بڑھ کر‘ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے میں صارفین کی تعداد 20 لاکھ اور سات گھنٹے میں ایک کروڑ تک پہنچ گئی۔

گذشتہ سال کے آخر میں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے سے پہلے کے ایک بیان کے مطابق مئی 2022 میں ٹوئٹر کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 22 کروڑ 90 لاکھ تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی